کسی بھی قوم کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے، شاہزیب خان

منگل 30 اپریل 2024 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) غفار خان اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے غفار خان انٹر یونیورسٹی بوائز اینڈ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ میں 12ٹیموں نے شرکت کی ، شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی، پریسٹن یونیورسٹی، الما یونیورسٹی، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ، ایمان یونیورسٹی شامل تھیں،غفار خان اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے صدر شاہزیب خان نے کہا کہ بوائز کے ساتھ گرلز بھی کھیلوں کے میدان میں آگے آرہی ہیں، کسی بھی قوم کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی تنظیم اساتذہ پاکستان کے رہنما صادق موسیٰ نے کہاکہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوںمیں حصہ لینا چاہئے، آرگنائزرز کو شاندار ایونٹ منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، شاہزیب خان اور ان کی ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں، کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں