۵امریکی اور یورپی حکومتیں عالمی سامراج کے خلاف طلباء کی اٹھائی جانے والے آوازوں کو نہیں دبا سکتی،علی ثقلین

منگل 30 اپریل 2024 21:00

Dکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی کی جانب سے مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی اور امریکی طلباء کے اسرائیل مخالف احتجاجات پر کیئے گئے بدترین کریک ڈاؤن کیخلاف پوائنٹ ٹرمنل تا فارمیسی ڈپارٹمنٹ جامعہ کرچی، یکجہتی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا،مارچ میں طلباء پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر امریکی طلباء کے اسرائیل مخالف احتجاج کے حق میں نعرے درج تھے،اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او رہنماوں کا کہنا تھا کہ امریکی اور یورپی حکومتیں عالمی سامراج کے خلاف طلباء کی اٹھتی آوازوں کو نہیں دبا سکتیں معاشرے میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والا انسان فلسطین پر جاری امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف سراپا احتجاج ہے،آزادی اظہار رائے ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے امریکی طلباء کے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف مظاہروں پر امریکی حکومت کے بدترین کریک ڈاؤن نے ان کی بوکھلاہٹ کو اور واضح کردیا ہے، امریکہ کی حمایت سے غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری نے دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور امریکی حکومت کا مکروہ چہرہ بھی دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے،انہونے مزید کہا کہ امریکی تاریخ نے خود ثابت کردیا ہے کہ امریکہ دنیا کے امن کے لیئے سب سے بڑا خطرہ ہے،ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹمی تباہ کاریوں سے لیکر فلسطین، ایران،عراق،شام اور یمن میں امریکہ نے جو انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں وہ ناقبل بیان ہیں اور آج دنیا ایک بار پھر امریکی جارئم کا مشاہدہ فلسطین اور اب خود امریکہ کے اندر طلباء کے احتجاجات پر کیئے گئے بدترین حکومتی کریک ڈاؤن کے ذریع کر رہی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج اس طلباء کے عظیم الشان یکجہتی فلسطین مارچ کے زریع مظلومین غزہ اور دنیا بھر کے طلباء کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی طلباء آپ کے ساتھ ہیں اور ان انسانیت دشمن قوتوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور مل کر یہ عزم کرتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی تک اپنی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے،اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اب فقط عالم اسلام کا مسئلہ نہیں بلکہ یورپ، برطانیہ اور امریکہ میں جاری فلسطین حمایتی مظاہروں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ مسئلہ عالم انسانیت کا مسئلہ ہے اور اس کا واحد حل قابض صہیونی آباد کاروں کو ان کے آبائی وطنوں کی جانب واپس بھیج کر فقط ایک فلسطین نامی ریاست کا قیام ہے،مقرین نے امریکی طلباء کی جانب سے فلسطین کے حق میں منعقد ہونے والے احتجاجات کی مکمل حمایت اور ان مظاہروں پر اسرائیلی ایماء پر کیئے گئے بدترین کریک ڈاؤن کی مذمت بھی کی،مقررین میں انچارج برائے پروفیشنل ادارہ جات آئی ایس او کراچی ڈویڑن علی ثقلین، صدر آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ مشرف علی، جنرل سیکرٹری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم، سماجی رہنماء و سابق صدر آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ احسن مہدی سمیت مختلف طلباء تنظیمات کے رہنمائ شامل تھے،مارچ میں طلباء اور اساتذہ سمیت جامعہ سے تعلق رکھنے والے نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں