ج* اپپکا کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر پارلیمنٹ پر احتجاج کی دھمکی

پ* حکومت کی غلط روش کی وجہ سے مہنگائی عروج پر جا رہی ہے، توقیر شاہ ڑ* تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا توسراپا احتجاج ہونگے،ملک خورشید، محمد سلمان

منگل 21 مئی 2024 20:05

aکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں گرینڈ الائنس کے تحت احتجاج کی دھمکی دیدی ۔ ایپکا شہید ساقی کراچی ڈویڑن کا اجلاس مرکزی سینر نائب صدر سید توقیر حسین شاہ کی صدارت میں میٹرک بورڈ کراچی میں ہوا اجلاس میں کراچی ڈویڑن کے چیرمین ملک خورشید احمد قادری ،ایپکا یونٹ میٹرک بورڈ کراچی کے صدر محمد سلمان خان، سینر نائب صدر ارشاد علی خان ،جنرل سیکرٹری شکیل لقمان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلال حیسن،فنانس سیکرٹری شفیق احمد ،پریس سیکرٹری شعیب سلیم چمپین ،افس سیکرٹری محمد وکیل ،و دیگر یونٹوں کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس موجودہ سال 2024/2025 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے انعقاد کیا گیا اجلاس میں ایپکا عہدیدران نے اپنی آرا و تجاویز پیش کی رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہوش ربا گرانی کی وجہ سے جسم و جان کا رشتہ بحال رکھنا بھی محال ہو چکا ہے حکومت روز بروز مہنگائی اور ٹیکس کی صورت میں غریبوں پر بم گراثی ہے ،حکومت کی غلط روش کی وجہ سے مہنگائی عروج پر جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک خورشید احمد قادری نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں یکساں تنخواہیں ملازمین کو دی جائیں تمام الاونسز و مراعات سب ملازمین کو ملنی چاہیئے ملک میں کالے و گورے کا فرق ختم کیا جائے۔ایک ملک میں دو قانون کیسے عدلیہ و سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں کا موازنہ کر لیں ملک اسلامی لیکن ذہنیت ہندوانہ عدلیہ ،ویش سیکرٹریٹ ملازمین ، برہمن اور سول ملازمین کو اچھوت بنا رکھا ایپکا آس نظام کو نہیں مانتی ملک خورشید احمد قادری نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اگر مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں نہیں بڑھا سکتے تو کم از کم عدلیہ کی طرز پر ملک بھر کے تمام ملازمین کو تنخواہیں و الاونسز دیئے جائیں تا کہ ملک بھر کے ملازمین میں تنخواہوں میں یکسانیت ہو میز بان یونٹ کے محمد سلمان خان نے کہا کہ گریڈ 1تا20 کے وفاقی و صوبائی ،کارپوریشن ، کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔

جنرل سیکرٹری ایپکا میٹرک بورڈ کراچی شکیل لقمان نے مطالبہ کیا کہ پے اینڈ پنشن کمیٹی کی سفارشات پر حکومت عمل درآمد کریں اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا تو ملک بھر کے مظلوم سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہونگے -توقیر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی لونڈی بن کر رہ گئی ہے ایسے آپنی عوام آور غریب و مظلوم سرکاری کی کسی قسم کی کوئی پروا نہیں ۔

حکومت پوش کے ناخن لیں بجلی ،گس پیٹرول و ڈیزل و دیگر روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیاء پر ٹیکسوں کا خاتمہ کریں اور ملک بھر بشمول آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین اپنے جائز حقوق اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں گریڈ 1تا گریڈ 20کے ملازمین کے لیئے پارلمینٹ ہاؤس اسلام آباد میں گرینڈ الائنس کے تحت احتجاج کرینگے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں