س*پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو 72ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس میں500سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 71600پوائنٹس سے کم ہو کر71100پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا

منگل 30 اپریل 2024 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) بینک دولت پاکستان کی جانب سے پالیسی ڈسکائونٹ ریٹ بلند ترین سطح پر برقرار رکھنے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ اقدامات سے مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی ، کلوزنگ دنوں میںسرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں عدم دلچسپی اور فروخت کے دبائو جیسے عوامل سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو 72ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس میں500سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 71600پوائنٹس سے کم ہو کر71100پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب24ارب روپے سے زاید ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب روپے سے کم ہو کر97کھرب روپے رہ گیا جبکہ63.54فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 592.49پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 71695.03پوائنٹس سے کم ہو کر71102.55پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 147.35پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 23542.01پوائنٹس سے گھٹ کر23394.66پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 46910.55پوائنٹس سے کم ہو کر46554.24پوائنٹس پر آگیا ۔

کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب24ارب70کروڑ59لاکھ67ہزار729روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم98کھرب71ارب66کروڑ72لاکھ66ہزار560روپے سے گھٹ کر97کھرب46ارب96کروڑ12لاکھ98ہزار831روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو25ارب روپے مالیت کی56کروڑ60لاکھ52ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو26ار ب روپے مالیت کے 61کروڑ33لاکھ14ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 384کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 113کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،244میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ76لاکھ ،پیس پاک لمیٹڈ2کروڑ71لاکھ ،پاک پیٹرولیم 2کروڑ31لاکھ ،حیسکو ل پیٹرول 2کروڑ27لاکھ اور ایئر لنک کمیونیکیشن 2کروڑ21لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے بھائو میں446.29روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت20000.00روپے ہو گئی اسی طرح43.53روپے کے اضافے سے العباس شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت625.40روپے پر جا پہنچی جبکہ ہلمارک کمپنی لمیٹڈ کے بھائو میں90.02روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1149.12روپے ہو گئی اسی طرح 69.12روپے کی کمی سے سیفائر فائبر ز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت1423.33روپے پر آ گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں