چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

افسران کھلی کچہریوں کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل حل کریں، سید آصف حیدر شاہ

ہفتہ 11 مئی 2024 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے تمام ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اپنے متعلقہ علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، چیئرمین وزیر اعلی سندھ انسپکشن ٹیم ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹری، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور صوبے کے تمام اسسٹنٹ کمشنر بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ عوام کے مسائل کرنے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور فیلڈ افسران صوبائی حکومت کے تمام محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفات کے لئے ضلع سطح پر کانٹیجنسی پلان بنائیں، جس میں ضلع سطح پر موجود تمام وسائل کی انوینٹری رکھیں جو وقت آنے پر استعمال کی جا سکے اور ڈپٹی کمشنر ڈسٹرک ڈزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ صوبہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولیوں میں بہت پیچھے ہے تمام اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولیوں کے ٹارگیٹ کو مکمل کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز امتحانی مراکز اور سرکاری اسپتالوں کا بھی دورہ کریں اور دیکھیں وہاں جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسران گندم کی خریداری اور صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مانیٹرنگ کی مزید بہتر کریں، چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران اپنے اضلاع میں غیرقانونی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا، ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹس میں اس کی عکاسی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں