جامعہ اردو،انچارج شعبہ باغبانی اویس عطاء گورمانی کی گرین اینڈ کلین مہم قابل تعریف ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شرقی

اتوار 12 مئی 2024 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شرقی بخت علی ڈھایونے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظابطہ خان شنواری سے گلشن کیمپس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ایڈیشنل کمشنر نے شیخ الجامعہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اردو میں انچارج باغبانی اویس عطاء گورمانی کی گرین اینڈ کلین مہم قا بل تعریف ہے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے سےفضائی آلودگی سے بچاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تعاون اور خدمات جامعہ کےلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گی۔انہوں نے شعبہ باغبان کے کام کو سراہا۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گرین اینڈ کلین مہم میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ خلیل،محمد افضال شعبہ باغبانی کے انچارج اویس عطا گورمانی،رئیس جعفری، عدیل صابر ،ساجد تنویر،سکندر شاہ ، اور معراج محمد عبدالحمید بھی ان کےہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں