ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت

جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوسمجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے،چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ

اتوار 12 مئی 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دہشتگردانہ حملوں میں 7 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں