مفاہمت کے ذریعے مسائل حل اور ایک دوسرے کی بات سننے اور برداشت کرنے کی ضرورت ہے ۔نثارکھوڑو

جمعہ 17 مئی 2024 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نثار احمد کھوڑونے کہا کہ بینظیربھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ اس ملک کو راستہ دکھانے والی خاتون تھیں،ہمیں مفاہمت کے ذریعے مسائل حل اور ایک دوسرے کی بات سننے اور برداشت کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ ہی بینظیر کا ویژن اور پیپلز پارٹی اسی پر عمل پیراہے،شہید بینظیر بھٹو نے بے پناہ مسائل اور مشکلات کا سامنا کیا لیکن جمہوریت کا راستہ نہیں چھوڑا، ضرورت اس امر کی ہے کہ بینظیربھٹو کے جو کارنامے ہیں اس کو اجاگرکیا جائے اور اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کریں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے، شہید بے نظیر نہ صرف جمہوریت کی سب سے بڑی علمدار تھی بلکہ ایک قابل رشک اور ذمہ دارشہری،بہترین مصنفہ،شاندار مقرراور سول سوسائٹی کی رکن تھی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام چائنیزٹیچرز میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقدہ کانفرنس بعنوان ”مفاہمت،شہیدمحترمہ بینظیربھٹو کا وژن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے نتیجے میں ہی اٹھارویں ترمیم،صوبائی خودمختاری اور صوبوں کو ان کے حقوق ملنا شروع ہوئے جو مفاہمت کے بغیر ممکن نہ تھے۔

پیپلز پارٹی روزاول سے ہی مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیراہے۔صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ زمحمد علی ملکانی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیربھٹونے انتہائی کٹھن حالات میں بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور جمہوریت کو بہترین انتقام کہا،وہ اپنے تمام دکھ بھول کر قوم کے زخموں پر مرہم لگاتی رہیں، وہ زخموں سے چُور ہوکر بھی مُسکراتی رہیں۔ یہی انداز اور سوچ اُنہیں بینظیر بناتی ہے۔

انہوں نے اپنے کردار سے ثابت کیا کہ وہ محض نام کی نہیں بلکہ واقعی میں بینظیر تھیں اور بینظیر ہی رہیں گی۔محمد علی ملکانی نے مزید کہا کہ ویسے تو پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک مزاحمتی جماعت کے طور دیکھا جاتا ہے کیونکہ اس جماعت نے سبھی آمروں کے ظلم و ستم برداشت کئے اور ثابت قدم رہتے ہوئے جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے لیے کام کرتی رہی۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ جب جب اس ملک کو ضرورت پڑی پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تمام ذاتی دکھ اور نقصان ایک طرف رکھ کر مفاہمت کی بات کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں