-کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزاؤں کا نظام رائج کردیا ،وزیر بلدیات سندھ سعید غنی
منگل 21 مئی 2024 19:40
(جاری ہے)
سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں بارہ گھنٹے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہے۔
کے الیکٹرک ظلم،جبر اور زیادتیاں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو انسانی مسئلہ سمجھ کر دیکھنا چاہئے۔ یہاں امتحانات چل رہے اکثر امتحانی سینٹر میں بجلی نہیں ہے، ایسی گرمی میں بغیر بجلی کے بیٹھنے والا بچہ کیا نتیجہ دے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ بجلی بارہ گھنٹے بند رہتی ہے تو پانی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر جاتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے اگر کوئی شخص انتقال کرتا ہے تو اس کی ایف آئی آر کے الیکٹرک کے خلاف داخل ہونا چاہئے۔ سعید غنی نے کہا کہ بحثیت عوام میں سمجھتا ہوں کہ کے الیکٹرک کے دفتروں میں گھس کر ان کی بجلی بند کرکے ان کو دس گھنٹے گرمی میں بغیر بجلی کے بٹھائیں تاکہ ان کو احساس ہو کہ عوام کسی طرح اپنے چھوٹے چھوٹے گھروں اور فلیٹس میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ بجلی چوری کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کرنے والی کے الیکٹرک شہر میں کنڈے لگانے میں خود ان کا عملہ ملوث ہوتا ہے اور وہ اسی کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں کے الیکٹرک والے پی ایم ٹی لے کر جاتے ہیں اور چار چار پانچ پانچ دن بجلی بند رہتی ہے۔ چھوٹے گھروں میں رہنے والے لوگ احتجاج نہیں کریں گے تو کیا کریں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ ظلم تو یہ ہے کہ عوام سڑکوں پر کے الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرتی ہے اور ایف آئی آر ریاست کی بجائے کے الیکٹرک کرواتی ہے۔ کے الیکٹرک نے غنڈہ گردی اور بدمعاشی مچا رکھی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے مسئلے پر سندھ حکومت کردار ادا کرے گی اور اس حوالے سے وفاق کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔#کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ھ* حکومت سندھ کی جانب سے مزدور کارڈ اور کسان کارڈ ایک انقلابی قدم ہے،شرجیل انعام میمن
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آ سندھ اسمبلی آڈیٹوریم ہال میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کریں ..
کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی، ممنوعہ خطرناک پروڈکٹ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ بھاری مقدار میں برآمد
سندھ کا بجٹ عوام دشمن ،عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، سردار عبدالرحیم
مراد علی شاہ نے تاریخی ،عوام دوست بجٹ پیش کیا ،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، شرجیل ..
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سو نے کی قیمت میں دوبارہ تیزی آگئی
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، سرمائے میں 44 ارب 70کروڑروپے سے زائد کا اضافہ
کراچی واٹر بورڈ اور پاکستان رینجرز کی مشترکہ کارروائی ،شاہ فیصل ٹائون جمعہ گوٹھ میں کارروائی، غیر قانونی ..
چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف کے زیر صدارت کونسل کا ساتواں باضابطہ(عام ) اجلاس کا انعقاد
پیپلز پارٹی کی حکومت نے صوبائی بجٹ میں ایک بار پھر کراچی کو نظر انداز کردیا ، منعم ظفر خان
عیدالاضحی کے بعد کے الیکٹرک اور حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، مقررین کراچی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم کے آج شام قوم سے خطاب کا امکان
-
شہباز گِل کے لاپتہ بھائی کی عدم بازیابی پر ایس پی اور اے ایس پی کو معطل کرنے کا حکم
-
عمران خان نے ملک میں سیاسی استحکام چاہنے والوں سے بات چیت کا کہا ہے، بیرسٹر سیف
-
عمران خان واضح کر چکے ہیں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم سے بات نہیں ہوگی،رﺅف حسن
-
ڈاکٹرمحمد یوسف کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات
-
آئی ٹی پلیٹ فارم کے ٹھیک ہونے سے ملک 7 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتا ہے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نیپرا نے عوام پر بجلی کی قیمت بڑھانے کا بم گرا دیا
-
حکومت کا عیدالضحیٰ سے قبل بڑا ریلیف ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے سے زائد کمی کا اعلان
-
عمران خان کا یہ بیان میچور ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں
-
وفاقی حکومت ہمیں نظر انداز کرے گی تو حکومت قائم نہیں رکھ سکے گی
-
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، سرمائے میں 44 ارب 70کروڑروپے سے زائد کا اضافہ
-
کوئٹہ، 14ٹکڑوں میں ملنے والی بوری بند لاش ٹیکسی ڈرائیور کی نکلی