ذ* سینئرلیجنڈ اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے،شوبز انڈسٹری میں سوگ کا عالم

ةمیرے پیارے والد طلعت حسین خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں،دعائوں کی اپیل ہے،بیٹی تذین حسین کا ٹوئٹ ؁ طلعت حسین ایک حقیقی استاد ، ان کی وفات سے فنون لطیفہ کی دنیا ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گئی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات باکمال اور بڑی شخصیت تھے، وہ بڑے آدمی تھے جنہیں مدتوں تک یاد رکھا جائے گا،بشری انصاری،جاوید شیخ،بہروز سبزواری و دیگر کا اظہار افسوس

اتوار 26 مئی 2024 18:45

Kاسلام آباد، کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔طلعت حسین کے انتقال کی افسوسناک خبر، اٴْن کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ کے ذریعے دی۔تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اٴْنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کے لیے دٴْعا کریں۔واضح رہے کہ ریڈیو، ٹیلی ویڑن اور سنیما میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والے لیجنڈری اداکار طلعت حسین طویل عرصے سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

(جاری ہے)

طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940ء میں پیدا ہوئے تھے، اٴْنہوں نے پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

حکومت پاکستان کی طرف سے 1982 میں طلعت حسین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور سال 2021 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو کے عظیم اداکار اور صداکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ طلعت حسین کے انتقال کی خبر سٴْن کر دلی افسوس ہوا، طلعت حسین ایک منفرد فنکار تھے جنہوں نے اپنی آواز اور اداکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا۔

اٴْنہوں نے کہا کہ طلعت حسین نے لندن چینل فور کی مشہور زمانہ سیریز ’’ٹریفک‘‘ میں لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کیا، مقبول ٹی وی ڈراموں ہوائیں، کشکول، طارق بن زیاد اور دیگر میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔مرحوم طلعت حسین ایک حقیقی استاد تھے، ان کی وفات سے فنون لطیفہ کی دنیا ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گئی ہے۔ طلعت حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، ادھر پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں طلعت حسین کے انتقال پر سوگ کا عالم ہے، سینئر اداکاروں کی جانب سے ان کی وفات پر تعزیتوں اور دعاؤں کا سلسلہ جا ری ہے۔

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ طلعت حسین باکمال اور بڑی شخصیت تھے، وہ بڑے آدمی تھے جنہیں مدتوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ طلعت حسین ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، ان کا انتقال شوبز انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے، طلعت حسین بہت نفیس انسان اور بہترین اداکار تھے۔بہروز سبزواری نے کہا کہ طلعت حسین کے ساتھ میرا 50 سال کا تعلق تھا، طلعت حسین شفیق انسان تھے، ان سے بہت سیکھا ہے۔بپروز سبزواری نے کہا کہ طلعت حسین کی وجہ شہریت ریڈیو تھا، وہ ایک عظیم انسان تھے، طلعت حسین خود ایک انسٹی ٹیوشن تھے، بہت سیاداکاروں کو انہوں نے ہی اداکاری پڑھائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں