حمزہ علی عباسی کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پردھوم

یاسر عمار نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بالکل حمزہ علی عباسی کی کاپی نظر آرہے ہیں

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:33

حمزہ علی عباسی کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پردھوم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) نامورپاکستانی اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے اورلوگ دونوں میں بے انتہا مشابہت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔میانوالی سے تعلق رکھنے والے یاسرعمار نامی شخص کی حمزہ علی عباسی سے حیرت انگیزمشابہت نے لوگوں کو دنگ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یاسر عمار کی نہ صرف شکل حمزہ علی عباسی سے ملتی ہے بلکہ ان کی آواز اوران کے بات کرنے کا انداز بھی بالکل حمزہ علی عباسی جیسا ہے۔

یاسرعمار نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بالکل حمزہ علی عباسی کی کاپی نظر آرہے ہیں۔یاسر عمار 9 مارچ کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے اور حمزہ علی عباسی کی ہی طرح اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ وہ ہم ٹی وی کے ڈرامے’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں