فیصل قریشی نے ماسک نہ پہننے کی وضاحت کردی

مداحوں نے مجبور کیا ہمارے ساتھ تصویریں لینے کیلئے چہرے سے ماسک ہٹائیں،اداکار

ہفتہ دسمبر 12:18

فیصل قریشی نے ماسک نہ پہننے کی وضاحت کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے شاپنگ مال میں ماسک نہ پہننے کی وضاحت دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔حال ہی میں ایک صارف نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اٴْنہوں نے ایک مال میں اداکار فیصل قریشی کو دیکھا تھا اٴْنہوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا اور اٴْن کے ساتھ سیلفی لینے والے مداحوں کے چہرے پر بھی ماسک نہیں تھا۔

(جاری ہے)

صارف کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ جتنی مرضی ایس او پیز لے آئے لیکن یہاں کے عوام نے عمل نہیں کرنا۔ٹوئٹر صارف کے اس تنقید بھرے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے فیصل قریشی نے اپنے حالیہ پیغام میں ماسک نہ پہننے کی وضاحت دی ہے۔فیصل قریشی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’میں نے ماسک پہنا ہوا تھا لیکن مداحوں نے مجھے مجبور کیا کہ ہمارے ساتھ تصویریں لینے کیلئے چہرے سے ماسک ہٹائیں۔‘اداکار نے کہا کہ ’اگر میں ایسا نہ کرتا تو میرے وہ مداح آج ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے کہ میں ایک مغرور اور گھمنڈی انسان ہوں‘۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments