چیف جسٹس آف پاکستان ہیومن رائٹس و کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس 24 دسمبر کو ہو گی، عابد علی ایڈووکیٹ

منگل 18 دسمبر 2018 19:38

چیف جسٹس آف پاکستان ہیومن رائٹس و کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس 24 دسمبر کو ہو گی، عابد علی ایڈووکیٹ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے انسانیت کی عظمت ، وقار اور پاکستان کی عزت و سا لمیت اور سربلندی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور کوششوں و پروگراموں کو شاندار خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ’’گریٹ چیف جسٹس آف پاکستان ہیومن رائٹس و کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس ‘‘24 دسمبرکو منعقد کی جا رہی ہے۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل اور کراچی و سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن (ایس سی ای) کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ اور ریس کے چیف آرگنائزر و ایس سی اے کے جنرل سیکرٹری ملک کلیم احمد اعوان نے ایک خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں بس جانے والے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے انصاف فراہم کرنے کے دلیرانہ اقدامات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہونے والی یہ سائیکل 3 بجے سہ پہر ڈپٹی کمشنر ایسٹ اینٹی انکروچمنٹ آفس سے شروع ہوگی او ر سوک سینٹر ، پرانی سبزی منڈی، نیوٹاؤن، آغا خان ہسپتال، نیشنل اسٹیڈیم اور نیشنل کوچنگ سینٹر سے ہوتی ہوئی واپس ڈپٹی کمشنر آف پہنچ کر ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

ریس کے اختتام پر انتہائی پروقار ، شانداراور خوبصورت تقریب تقسیم انعاما ت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوںمیں نقد انعامات ، گولڈن ٹرافیاں اور خصوصی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ منتخب ایماندار گورنمنٹ سروینٹ ،صحافی اور وکلاء کو بھی حسن کارکردگی کے انعامات دئے جائیں گے۔ ریس کی تیاریا ں زور و شور سے شروع کردی گئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں