بسمہ معروف کو مسلسل ساتویں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمائندگی کا اعزاز حاصل

منگل 25 فروری 2020 19:59

بسمہ معروف کو مسلسل ساتویں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمائندگی کا اعزاز حاصل
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ساتویں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنیوالی بسمہ معروف پہلی مرتبہ عالمی کپ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی‘میگا ایونٹ کیلئے نیشنل ویمنز اسکواڈ میں شامل دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جویریہ خان، منیبہ علی، انعم امین اور ندا ڈار شامل ہیں‘آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2018 ء سے لیکر اب تک پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کٴْل 14 ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کرچکی ہے، جس میں سے پاکستان کو 6 میں کامیابی اور 7 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انفرادی رینکنگ میں بسمہ معروف دنیا کی 11ویں بہترین بلے باز ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں