قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ، عظیم گھمن اور اویس ضیا کی شاندار سنچریاں،بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کے خلاف 408 رنز بنالئے

بدھ اکتوبر 21:32

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ، عظیم گھمن اور اویس ضیا کی شاندار ..
کراچی۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ٹی ایم سی گرانڈ کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز عظیم گھمن اور اویس ضیا کی شاندار سنچریوں کی بدولت بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز بنائے۔ عظیم گھمن 119 اور اویس ضیا 118 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے124 رنز کی شراکت قائم کی. بلاول اقبال اور اعتزاز حبیب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔  جواب میں سنٹرل پنجاب نے کھیل کے اختتام بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنالیے ہیں۔کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر کے پی نے سدرن پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی ابھی 2 وکٹیں باقی ہیں۔

(جاری ہے)

122 رنز کے جواب میں کے پی نے  35.5 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنالیے ہیں۔علی عثمان نے 4 اور محمد عمیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سرور 12 اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں53.1 اوورز میں 122 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔اوپنر طیب طاہر 30 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔عرفان اللہ شاہ، آصف آفریدی اور زوہیب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میںجاری میچ میں ناردرن کے 238 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور اس کی ابتدائی 3 وکٹیں محض 33 رنز پر گر چکی ہیں۔سعد علی 5 اور عدیل ملک 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل ناردرن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 238 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ تیمور سلطان نے 70 اور عمر وحید نے 47 رنز بنائے۔ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments