یوگا کا عالمی دن،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے تحت تقریب کا انعقاد

جمعرات 24 جون 2021 18:07

یوگا کا عالمی دن،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے تحت تقریب کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) یوگا کے عالمی دن پر پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ،اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد عمیر خان،سیکریٹری جنرل خالد بروہی اور سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد کے ہمراہ عالمی یوگا ڈے کے حوالے سے کیک کاتا اس موقع پر شمسی اکیڈمی کے چیئر مین خالد جمیل شمسی ،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان ،پاکستان ٹنس فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر خالد رحمانی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدور انجینئر محفوظ الحق ،اسلم خان ،امتیاز شیخ ،پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ،KBBAکے مشیر قانونی غلام عباس ایڈوکیٹ ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،بے نظیر بلوچ ،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،نیشنل مارشل آرٹ گیمز کمیٹی کے صدر شی ہان شہزاد احمد ،سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالحمید اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں