ڈرگ انسپکٹر ز کرک کا مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹورز اور ادویات کا معائنہ، 3پرمقدمات درج

بدھ 4 جولائی 2018 18:30

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر کرک کی ہدایت پرڈرگ انسپکٹرز عرفان اللہ وزیر اور محمد سلیم نے تحصیل کرک اور تخت نصرتی کے مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا ۔ڈرگ انسپکٹرز نے احمد آباد،حمیدان،میاں کئی اور تخت نصرتی بازار میںقائم سٹورز کے لائسنس اور کوائف سمیت ان میں فروخت کے لئے رکھی گئیں ادویات کی رجسٹریشن اور ایکسپائری مدت چیک کی۔

(جاری ہے)

حامد میڈیکل سٹوراحمد آباد سے ایکسپائرڈ ادویہ کا سٹاک برآمد کرکے قبضے میں لے لیا اورغیر رجسٹرڈ ادویہ کے نمونے فارم 5- پر حاصل کرکے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے جبکہ مالک پر مقدمے کا اندراج کرلیا گیا۔اسی طرح المدینہ ڈرگ ہاؤس تخت نصرتی سے بھی زائد المیعاداورغیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہونے پرمالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔تخت نصرتی بازار میں رشیداینڈ صوبیدار میڈیکل سٹورسے غیر رجسٹرڈ ادویات کے نمونے حاصل کیے گئے ۔

نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ آنے پر مالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔ڈرگ انسپکٹرز کا اس موقع پر کہنا تھاکہ غیر رجسٹرڈ اور زائدالمیعاد ادویات کی فروخت انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے اوراس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں