ورلڈ کپ 1992 کی فتح کے 32 برس مکمل ہوگئے

عمران خان کی کپتانی میں قومی ٹیم کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، نوجوان ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی

پیر 25 مارچ 2024 22:28

ورلڈ کپ 1992 کی فتح کے 32 برس مکمل ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) کرکٹ ورلڈ کپ 1992 میں پاکستان کی نا قابل یقین فتح کے 32 برس مکمل ہو گئے، لیجنڈ عمران خان کی کپتانی میں قومی ٹیم کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ شائقین کرکٹ کیلئے آج بھی وہ لمحات ناقابل فراموش ہیں۔ ورلڈ کپ 1992 صرف پاکستان نہیں کرکٹ کی تاریخ میں بھی خاص حیثیت رکھتا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں کیویز کو زیر کیا، پھر انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ گراونڈ میں فائنل کا میدان سجا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو ابتدائی 2 وکٹوں کا نقصان جلد برداشت کرنا پڑا۔ کپتان عمران خان اور جاوید میانداد نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ انضمام الحق نے بھی بیالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کو ڈھائی سو رنز کا ہدف ملا تو وسیم اکرم نے تباہ کن بائولنگ کی، تین وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔عمران خان نے انگلینڈ کی آخری وِکٹ گرا کر تاریخی فتح حاصل کی۔ شائقین کیلئے وہ لمحات آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں