ممبر قو می اسمبلی شا ہد خٹک نے الو ڑ گی با نڈ ہ میں سر رو زہ فر ی کیمپ کا افتتا ح کردیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:09

کرک۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے الوڑگی بانڈہ میں سہ روزہ فری کیمپ کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الواڑگی بانڈہ میں نو تعمیر شدہ ڈسپنسری کی عمارت میں آئی کیمپ کا انعقاد او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے ممکن ہوا۔ افتتاح شاہد خٹک نے ڈپٹی کمشنر کرک عابد اللہ خان کا کاخیل کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر لیا۔

(جاری ہے)

فری آئی کیمپ میں الشفاء آئی ہسپتال اسلام آباد علی ممتاز ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی گئی تھی۔ خواتین ڈاکٹرز بھی موجود تھیں۔ اس حو الے سے آر سی اوجی ڈی سی ایل مشفق پراچہ نے ایم این اے شاہد خٹک اور ڈ پٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اوجی ڈ ی سی ایل 27فر ی آ ئی کیمپ کا انعقاد کرینگے۔ اس حوالے سے لکی مروت، شکردرہ میں کیمپ بھی لگائے جائینگے۔ فر ی کیمپ میں شو گر ٹیسٹ ایچ آ ئی و ی ٹیسٹ و غیر ہ بھی کئے جا تے ہیں کیمپ میں 3ہزار سے زیا دہ مر یضو ں کو مفت طبی سہو لیا ت اور ادویا ت فرا ہم کئے جاتے ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں