خواتین کی آواز میں اغوا کرنیوالے گروہ کیخلاف آپریشن

پولیس کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے ،ڈاکوئوں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی ہے، ایس ایس پی اسدرضا

جمعہ 7 فروری 2020 15:25

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) کشمور پولیس نے کچے کے علاقوں میں خواتین کی آواز میں شہریوں کو اغوا کرنے والے ڈاکوئوں کے گروہوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے مطابق کچے کے علاقوں درانی مہر، کچو کیٹی سمیت دیگر علاقوں میں خواتین کی آواز نکال کر شہریوں کو اغوا کرنے اور لوٹنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں 200 پولیس اہلکاروں اور 24 بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے اورڈاکوئوں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی جارہی ہے جبکہ آپریشن کی نگرانی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے اور ان علاقوں میں 30 سے زائد ڈاکوئوں کی موجود گی کی اطلاع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں