کشمور، جرگے نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر تیس لاکھ روپے جرمانہ کردیا، فریقین کی صلح

اتوار 8 مارچ 2020 13:35

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2020ء) کشمور کی تحصیل تنگوانی کے گائوں خیرجان بروہی میں ملک اور مرھیٹہ قبیلے کے درمیان چلنے والے خونی تصادم کا جرگہ سیف الرحمان رند کی سرپنچی میں ہوا جس میں دونوں فریقین کے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فریقین کی باتیں سننے کے بعد سرپنچ نے یوسف ملک پر مقتول بہار مرہیٹو کا قتل ثابت ہونے پر تیس لاکھ جرمانہ عائد کردیا، جرمانہ کی رقم مقتول کے بھائی سیوو مرہیٹو کو دی جائیگی، دو لاکھ موقع پر ہی ادا کردیا گیا جب کہ بقایہ رقم تین اقساط میں تین ماہ میں ادا کی جائیگی۔ جرگہ کے بعد دونوں فریقین نے ناراضگی ختم کردی۔ یاد رہے کہ ایک ماہ پہلے ملک قبیلے نے نوجوان بہار مرہیٹو کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں