ضلع میں عوام کے ساتھ میرے بھترین تعلقات ہوگئے ہیں، تیسری بار ڈپٹی کمشنر مقرر ہونے کا شرف حاصل ہوا ،ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی

جمعرات 1 جولائی 2021 23:43

ضلع میں عوام کے ساتھ میرے بھترین تعلقات ہوگئے ہیں، تیسری بار ڈپٹی کمشنر مقرر ہونے کا شرف حاصل ہوا ،ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی
کندھ کوٹ(حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2021ء) ضلع کشمور ائٹ کندھ کوٹ کا ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بچپن کی تعلیم کندھ کوٹ مین پرائمری اسکول میں حاصل کی تھی ، کشمور ائٹ کندھ کوٹ میں تیسری بار ڈپٹی کمشنر مقرر ہونے کا شرف حاصل ہوا ، انہوں نے کہا کہ اس ضلع میں عوام کے ساتھ میرے بھترین تعلقات ہوگئے ہیں ، ڈی سی نے بتایا کہ میرے والد علی گوہر خان مٹھیانی ڈی آئی جی پولیس ریٹائرڈ ہوئے ، مگر میں نے ایم اے پولیٹکل سائنس کرنے بعد روینیو میں مختیارکار کی جاب حاصل کی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ حاصل کرتے ہوئے 2011 میں پہلا ڈپٹی کمشنر کشمور میں تعینات ہوا تب سے اس ضلع میں رہنے والے لوگوں سے محبت اخلاق پایا ، جن کے مسائل کو میں اپنا مسئلا سمجھ کر حل کرتا ہوں ، ڈی سی منور علی مٹھیانی نے کہا کہ پسند کی شادی سے بھتر ارینج میریج کامیاب ہوتے ہیں ، مینے اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کی ہے میری بیوی اپنے خاندان کی ہے ، الحمد اللہ میرے پانچ بیٹے اور بیٹیاں ہیں ہماری زندگی خوشحال گزر رہے ہیں گھر ہو یا باہر مجھے کبھی غصہ نہیں آتا ، میں ہر دن صبر سے گزارتا ہوں ، صبر اور شکر کرنے والے انسان کامیاب ہوتے ہیں ، معصومانہ طبیعت کے مالک ہیں ، ہمیشہ خوش رہتے ہیں عوام سے محبت کرتے ہیں اس لئے تو انہیں تیسرا مرتبہ بھی کشمور ائٹ کندھ کے ڈپٹی کمشنر مقرر ہیں

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں