کشمور میں عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیئے پولیس کمپلین سیل چھٹی کے دن اتوار کو بھی فعال رہا

اتوار 31 مارچ 2019 21:25

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایات پہ کشمور میں عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیئے پولیس کمپلین سیل چھٹی کے دن اتوار کو بھی فعال رہا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا صاحب کی ہدایات پر عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے قائم کردہ پولیس کمپلینٹ سیل نے باقاعدہ چھٹی کے دن اتوارکو بھی کام کرنا شروع کر دیا ۔ ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل نے اتوار کو بھی درخواست گزار حضرات کی کمپلینٹس سنیں اور ان کے حل کے لیے بروقت احکامات جاری کیے۔ درخواست گزاروں نے ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا کے اقدامات کو بہت سراہا عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں