جامعہ دارالفیوض الاسلامیہ حمادیہ کندھ کوٹ میں ختم بخاری پر ہزاروں افراد امڈ آئے

نائب مہتمم قاری محمدشفیع کھوسوکی زیر صدارت تقریب ختم بخاری میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سنیٹر مولانا عطاء الرحمن

بدھ 10 فروری 2021 19:17

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2021ء) جامعہ دارالفیوض الاسلامیہ حمادیہ کندھ کوٹ میں ختم بخاری پر ہزاروں افراد امڈ آئے ، نائب مہتمم قاری محمدشفیع کھوسوکی زیر صدارت تقریب ختم بخاری میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سنیٹر مولانا عطاء الرحمن ،سائیں مولاناعبدالصمدہالیجوی، سائیں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، سائیں مولانا سراج احمد امروٹی، سائیں مولانا عبداللہ پہوڑ ،مفتی غلام اللہ نوناری ،مولاناعبدالرحیم پٹھان سمیت معروف علمی شخصیات شریک ہوئیں تھیں،سندھ کی معروف دینی درس گاہ جامعہ دارالفیوض الاسلامیہ حمادیہ کندھ کوٹ کشمور میں ختم بخاری شریف کی سالانہ پروقار تقریب نائب مہتمم قاری محمدشفیع کھوسوکی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں طلبہ، علماء کرام دینی مدارس کے مہتمم سندھ بھر سے علماء کرام اور قدیم فضلاء نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں نقابت کے فرائض جامعہ کے ترجمان حافظ عرفان اللہ کھوسواور مولانابرکت اللہ نے سر انجام دئیے، تقریب میں درجنوںعلماء اور حفاظ قرآن کی دستاربندی کی گئی،اس موقع پربزرگ عالم دین سنیٹر مولاناسائیںفیض محمد نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا جبکہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری، خیبرپختون خواہ کے امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمن نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ کو ہدایات اور نصیحت کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی حالت زار دین سے دوری کا نتیجہ ہے ، معاشرے کو اسلام کی درست تعلیمات سے روشناس کرانے میں علماء کا کردار اہم ہے ،مدارس کی تعلیم کا مقصد صرف علمی ترقی نہیں بلکہ عملی ترقی مقصود ہے ، صحابہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنتے تھے اس پرلازم عمل کرتے تھے،فضلاء فتوے جھاڑنے کے بجائے عمل سے اصلاح معاشرہ کی کوشش کریں ،مسلمانوں کو دین ودنیا میں ترقی کیلئے اسلام کی روشن تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنی ہوگی ، اغیاری نظام وقانون میں مسلمانوں کی نجات کا کوئی سامان نہیں معاشرہ میں جوڑ والے علماء بننا توڑ والے نہیں اور اپنے اکابرین و اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حکمت و دانائی کے ساتھ اصلاح معاشرہ، دین کی اشاعت اور دعوت و تبلیغ کا کام کرنا انہوں نے کہا کہ اخلاص و للہیت، تقوی و پرہیز گاری، استغناء کو اختیار کرنا ہے ۔

جامعہ دارالفیوض الاسلامیہ حمادیہ کے اساتذہ اور علماء کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط اورنفس کی اصلاح اور فکر آخرت کے لیے کسی صاحب نسبت بزرگ اور اللہ والے کے ساتھ بیعت کے تعلق کو بھی قائم کرنا ہے۔ تقریب میں ملک کی معروف روحانی شخصیت جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیرسائیں مولاناعبدالصمدہالیجوی، سائیں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، سائیں مولانا سراج احمد امروٹی، سائیں مولانا عبداللہ پہوڑ ،مفتی غلام اللہ نوناری مولاناعبدالرحیم پٹھان اور دیگر نامور علمی ودینی شخصیات نے شرکت کی۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں