ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر کا مختلف کالجوں کا دورہ

صفائی ستھرائی‘ ٹیچرز و عملے کی حاضری اورکلاس رومز میںکرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

پیر 20 ستمبر 2021 17:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر کا مختلف کالجوں کا دورہ،صفائی ستھرائی‘ ٹیچرز و عملے کی حاضری اورکلاس رومز میںکرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز قصور، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین قصور اور کامرس کالج کا اچانک دورہ کیا اور کالجز میں ٹیچرز و عملے کی حاضری‘ کرونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد ،ڈینگی کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات ، صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا۔

انہوں نے کالجوں کے تمام کلاس رومز، لائبریریز،لیبز، کمپیوٹر لیب، سٹاف رومز، لانز، واش رومز اور دیگر حصوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ کالجوں کے پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور تدریس کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے اور کلاس رومز میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو سوفیصد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو براداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں