زینب قتل کیس ،ملزم کو پکڑنے کے لئے کوشش ہونی چاہے تھی جو نہیں ہو رہی،والد زینب

جمعرات 11 جنوری 2018 10:51

زینب قتل کیس ،ملزم کو پکڑنے کے لئے کوشش ہونی چاہے تھی جو نہیں ہو رہی،والد زینب
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جنوری2018ء) :ننھی معصوم زینب کے والد محمد امین نے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ کسی کو بھی ایسی اذیت میں نہ ڈالے ،زینب بہت چھوٹی اور معصوم بچی تھی کوئی بھی شخص جو سینے میں دل رکھتا ہے کوئی ایسے کیسے کر سکتا ہے جیسے اس معصوم بچی کے ساتھ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو پکڑنے کے لئے کوشش ہونی چاہے تھی جو نہیں ہو رہی،گمشدگی کے بعد اگر پولیس کوشش کرتی تو اغواکاروں کو پکڑا جا سکتا تھا لیکن پولیس نے صرف علاقے میں ایک گشت کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہماری مدد کر رہے ہیں اور اس یکجہتی میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپ کے ساتھ انصاف ہو گا۔


متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں