7 سالہ ننھی زینب کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بنائی گئی کمیٹی مسترد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جنوری 2018 15:58

7 سالہ ننھی زینب کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بنائی گئی کمیٹی مسترد کر دی
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جنوری2018ء) : قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی 7 سالہ ننھی زینب کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی مسترد کر دی ۔ قصور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے زینب کے والد محمد امین نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو مسترد کرتے ہیں۔

پہلے بھی کمیٹی کے سربراہ یہی تھے ، اور کیا نتیجہ نکلا؟ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں نے کہا  ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے ۔

(جاری ہے)

زینب کے والد نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج مشتعل نہ بنائیں۔ پُر امن رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ محمد امین نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کا سربراہ کسی اور کو بنایا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی کمیٹی نے بھی ہم سے رابطہ کر کے ہمیں اعتماد میں لیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج ہمارے لوگوں نے ڈھونڈ کر دی ، پولیس نے کوئی مدد نہیں کی ، بس تھانے کے چکر لگواتے رہے۔ محمد امین نے کہا کہ میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کے نوٹس لینے پر زیاد ہ مطمئن ہوں۔ مجھے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف کی توقع ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں