زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت،ملزم کے 162 بنک اکاؤنٹس سامنے آ گئے

ملزم کبھی پاکستان سے باہر گیا ہی نہیں، نئے انکشافات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جنوری 2018 17:07

زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت،ملزم کے 162 بنک اکاؤنٹس سامنے آ گئے
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جنوری 2018ء) :قصور کی ننھی زینب کے قاتل کو دو روز قبل گرفتار کیا جس کے بعد سے کیس میں ہونے والی مزید پیش رفت آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہے ۔ معروف صحافی اسد کھرل نے کہا کہ ملزم عمران کبھی پاکستان سے باہر گیا ہی نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم عمران کے تانے بانے2015¾ءمیں ہونے والے قصور ویڈیو اسکینڈل سے بھی جا ملے۔

اسد کھرل نے کہا کہ اس اسکینڈل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شُبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ سمیت متعدد ایم این ایز اور ایم پی ایز نے گذشتہ قصور واقعات کو دبا دیا تھا۔ اسد کھرل نے انکشاف کیا کہ زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے 162بنک اکاﺅنٹس سامنے آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ۔ میں شکر گزار ہوں چیف جسٹس کا جنہوں نے اس کا نوٹس لیا ، ہمیں کوئی بھی عدالت جہان بھی بُلائے گی ہم ان کے سامنے ساری چیزیں رکھنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میں ان کو بتاﺅں گا کہ کیسے پنجاب پولیس، ایم این ایز، ایم پی ایز نے اس معاملے کو دبایا ۔ ہمارے ملک کے بچوں کے ساتھ جنسی کھیل کھیلا گیا، یہی وہ ریکٹ ہے جسے کبھی بھی سامنے نہیں لایا جانا تھا ،حیران کُن بات یہ ہے کہ ملزم عمران نہ تو کوئی کاروبار کرتا ہے ، نہ ہی اس کا کوئی ایسا روزگار ہے لیکن پھر بھی اس کے ایک ہی شناختی کارڈ ، ایک ہی نام اور ایک ہی پتے پر 162اکاﺅنٹس کھولے گئے ۔

یہ ہمارے کھوکھلے سسٹم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ 162اکاﺅنٹس ہمارے سسٹم پرسوالیہ نشان ہیں؟ کیا کوئی بھی غیر ملکی سازشیوںں کا ٹولہ اتنی آسانی سے پاکستان میں موجود اپنے ایجنٹس کو استعمال کر سکتا ہے اور اس سے ہماری حکومت بھی بے خبر رہ سکتی ہے؟ اسد کھرل نے کہاکہ میں کھُلے عام اعلان کرتا ہوں کہ ملزم کے162اکاﺅنٹس کی تفصیلات کسی بھی فورم پر رضاکارانہ طور پر پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔، کیونکہ جوکام پولیس اور تحقیقاتی اداروں کے کرنے کے تھے وہ سارے کام ایک انوسٹی گیٹو جرنلسٹ نے کر دئے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں