این اے 132 ضمنی انتخابات،امیدواروں کو نشان الاٹ کر دیئے گئے

ہفتہ 30 مارچ 2024 22:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) این اے 132 قصور 2 میں ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو نشان الاٹ کر دیئے گئے۔فارم 33 کے مطابق 10 امیدوار این اے 132 سے انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں، امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شامل ہیں جبکہ 07 آزاد امیدوار بھی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک رشید احمد خان کو انتخابی نشان شیر الاٹ کردیا گیا، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد حسین ڈوگر کو گھوڑے کا نشان الاٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

این اے 132 قصور 2 میں وزیراعظم شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی نشست پر الیکشن ہونے جا رہا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں