قصور واقعے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف ،پولیس ،آرمی ودیگر ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں‘معصوم بچی کے قاتل کو قصور بازار میں تختہ دار پر لٹکایا جائے

مسلم لیگ (ن) نونگھم برطانیہ کے سینئر رہنما چوہدری معروف حسین کا بیان

بدھ 24 جنوری 2018 15:18

نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) قصور واقعے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف ،پولیس ،آرمی ودیگر ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔معصوم بچی کے قاتل کو قصور بازار میں تختہ دار پر لٹکایا جائے تاکہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے عبرت حاصل کر سکیں،آزاد کشمیر میں ایڈمنسٹریٹروں کی بخالی احسن اقدام ہے اور مسلم لیگ ن کے کارکنان سپریم کو رٹ کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

راجہ فاروق حیدر خان تعمیر وترقی کا دوسرا نام ہے اور انشاء الله وزیر اعظم کی قیادت میں آزاد کشمیر کو تعمیر وترقی اور عوامی خوشخالی کا گہوارہ بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن نونگھم برطانیہ کے سینئر رہنما چوہدری معروف حسین نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ معصوم ننھی زینب کے قاتل کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز سمیت تمام اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جنہوںنے نہایت جانفشانی سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے زینب کے قاتل کو کٹہیرے میں لایا،قاتل کو قصور بازار میں چوراہے پر لٹکایا جائے تاکہ معصوم بچیوں کی عزتوں اور جانوں سے کھیلنے والے عبرت حاصل کریں۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے انقلابی اقدامات کی دولت آزاد خطے کی قسمت بدل جائیگی۔ایڈمنسٹریٹروں کی بخالی کی فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے اور سپریم کو رٹ کے فیصلے کو مسلم لیگ ن کے کارکنوں سمیت تمام کشمیریوں نے سراہا ہے۔صوابدیدی پوسٹوں پر ایڈجسٹمنٹ حکومت کا حق ہے اور انشاء الله تعینات شدہ ایڈمنسٹریٹر صاحبان تعمیر وترقی کے ذریعے ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ ن ہی عوامی جماعت ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں