ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے ‘پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرقصور اورنگزیب سدھو ‘اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوا ن الحق پوری نے اپنی اپنی تحصیلوں میں صبح و سویرے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں ، پھلوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا ۔

انہوںنے منڈیوں میں صفائی ستھرائی اور مارکیٹ کمیٹی عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔اسسٹنٹ کمشنرز نے کسان پلیٹ فارمز کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری نے الہ آباد میں سلاٹر ہائوس کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تمام سہولیات کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں