قصور، پولیس زینب قتل کیس کے ملزم کو تا حال گرفتار نہ کر سکی

پیر 15 جنوری 2018 21:45

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) قصور پولیس زینب قتل کیس کے ملزم کو تا حال گرفتار نہ کر سکی ۔ تفصیل کے مطابق پولیس دن رات کوشش کے باوجود تا حال اصل ملزم تک نہ پہنچ سکی جبکہ پولیس نے ملزم کا کافی واضع خاکہ بھی جار ی کر رکھا ہے اور ملزم کی واضع تصاویر بھی جاری کر دیں گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن فی الحال پولیس اسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی باوثوق ذارئع کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے ایک انتہائی اہم مشکوک شخص کو گرفتار کیا جس کی شکل ملزم کی تصویر سے ملتی جلتی تھی لیکن اس کا ڈی این اے میچ نہ ہو سکا تا ہم پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں