ٹائوٹ سسٹم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، رانا سرفراز

جمعہ 19 جنوری 2018 12:14

قصور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)قصور پاسپورٹ آفس میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا سرفراز نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے آفس میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اب ہرکام میرٹ پر گیا جائے گا‘ پاسپورٹ کے معاملات ترجیحی بنیادوںپرسلجھائے جائیںگے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے شہری ہمارے لیے یکساںہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ٹائوٹ سسٹم کا خاتمہ میری اولین ترجیح میں شامل ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں