عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان ضروربنے گا،سردارطالب حسن نکئی

اتوار 15 جولائی 2018 11:30

قصور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدوار این اے 140قصورسردارطالب حسن نکئی اورپاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدوارپی پی 179قصور پیرمختاراحمد نے پتو کی میں الجنت مار کی میں منعقدہ ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم منتخب ہوکر نئے پاکستان کی بنیادرکھیں گے‘25جولائی کو عوام بلے پر مہر لگاکر ثابت کردیں گے کہ تحصیل پتوکی پی ٹی آئی اور عمران خان کا قلعہ بن چکی ہے ‘عمران خان کی قیادت میں انشاء اللہ نیا پاکستان ضروربنے گا‘آج کے اس جلسہ سے ثابت ہوگیاہے کہ عوام اور نوجوانو ں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی کے ساتھ ہے‘ پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر عوام کو خود یقین آجائے گا کہ ان کا فیصلہ سو فیصد درست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نظام کی تبدیلی کی خاطرسرگرم عمل ہے ‘ملک کو اسوقت عمران خان کی بہت ضرورت ہے کیونکہ اب صرف عمران خان ہی اس ملک کو درست سمت میں لے جاسکتے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے راہنماشیخ رزاق‘ حنظلہ شیخ‘رانا لماس لیاقت‘ جاوید مغل کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں