قصور:عیدالاضحی ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ڈی پی او

باقاعدہ سکیورٹی پلان بھی جاری

پیر 20 اگست 2018 19:34

قصور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈی پی اوقصورمنتظر مہدی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور باقاعدہ سکیورٹی پلان بھی جاری کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ قصور میںکل426مساجد ،امام بار گاہوں، عید گاہوںاور کھلے مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائیگی جہاں پر سکیو رٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کی1500کے قریب پولیس افسران و اہلکاران کو تعینات کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام بڑی اور اہم عیدگاہوں ،مساجد اور امام بارگاہوں پراضافی نفری کیساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسکے ساتھ روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں اور لوگ پرامن اور محفوظ ماحول میں نماز عید ادا کرسکیں ، انہوں نے کہا جن مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائیگی ان کے اردگرد متعلقہ ایس ایچ اوز ، محافظ فورس اور ایلیٹ فورس گشت کریگی جبکہ ٹریفک کے بہائو کو رواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف کو بھی مامور کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا لائوڈسپیکر کے استعمال ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیاجائیگا، انہوں نے کہا عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میںمویشی منڈیوں ،مارکیٹوں ،شاپنگ سنٹروں اور سڑکو ں پر بہت زیا دہ رش ہو تا ہے اس سلسلہ میں پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کے دستے پیدل گشت کر رہے ہیں، اس کے ساتھ چوری ،جیب تراشی اور نوسر بازی کی روک تھام کیلئے سادہ کپڑوں میںملبوس پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ڈی پی او قصور نے مزید کہا کہ تفریحی مقامات قصورگا رڈن ،گنڈا سنگھ وا لا با رڈر ، مہتا بی جھیل، چھانگاما نگا اور ہیڈ بلوکی پر بھی سخت سکیو رٹی کے انتظا ما ت کئے گئے ہیں ، عید الفطر کے ایام کے دوران 1ایس پی ،05ڈی ایس پی ،23انسپکٹرز،72سب انسپکٹرز ،138اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 39 ہیڈ کا نسٹیبل ،1013کا نسٹیبل کے علاو ہ248پولیس قومی رضاکار اور 476وولنٹیرز سکیو رٹی ڈیو ٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کا ہر ایک افسر و اہلکار عوا م کی خدمت کیلئے دن را ت محنت کر رہا ہے، پو لیس کے ساتھ تما م مکا تب فکر کے علما ء ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، کو نسلرز،ممبر ان امن ومصا لحتی کمیٹی ،انجمن تا جرا ن ، صحا فی،وکلاء اور عوا م کا فر ض بنتا ہے کہ وہ پولیس کیسا تھ شا نہ بشا نہ کا م کر یں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں