وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے‘چوہدری محمد ارشد

جمعہ 26 اپریل 2019 18:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے ، افسران کھلی کچہریوں میں سائلین کی شکایات کے ازالہ کیلئے قانون کے مطابق بلا تاخیر اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے موقع پر کیا، اے سی قصور شاہد عباس کاٹھیا سمیت مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان اور نمائندہ افسران بھی موجود تھے،انہوںنے اس موقع پر شہریوں کی شکایات سنیں اور ان پر مناسب احکامات جاری کئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام محکموں کے افسران اوپن ڈور پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے دفاتر میں بھی روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سن کر حل کرنے کیلئے اقدامات کرتے ہیں ، عوام الناس کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے یہ سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں