قصور، درخت کاٹنے سے منع کرنے پر ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا

ہفتہ 25 مئی 2019 18:35

قصور۔25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) درخت کاٹنے سے منع کرنے پر ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ گاماں چونیاں کے رہائشی محمد بشیر نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا40سالہ بیٹا محمد اشرف کھیتوں میں مال مویشی چروا رہا تھا کہ اتنے میں ملزمان اعجاز وغیرہ آئے اور کھیتوں سے درخت کاٹنے لگے جس پر محمد اشرف نے انہیں منع کیا تو ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیاجو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں