آر پی اوشیخوپورہ ریجن کا ضلع قصور کا دورہ

منگل 25 جون 2019 21:56

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) آر پی اوشیخوپورہ ریجن سہیل حبیب تاجک کا ضلع قصور کا دورہ، سیف سٹی آفس کی ورکنگ، سٹیزن پورٹل اور8787پر عوام کی شکایات کا جائزہ لیا،ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی، عظمت علی انچارج سیف سٹی پراجیکٹ و دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے آرپی اوشیخوپورہ ریجن کو سیف سٹی او ایم سی کے وزٹ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ائی جی اکبر ناصر سیف سٹی پراجیکٹ کی خصوصی ہدایات پر شہر قصور میںمنتخب کردہ تمام مقامات پر کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں اور سیف سٹی عملہ دن رات کام کررہا ہے یہ پراجیکٹ ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کو ٹریس کرنے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے، تین شفٹوںمیں ڈیوتی پر مامور اہلکار کیمروں کو مانیٹر کررہے ہیں کسی بھی مشکوک شخص یا گاڑی کی صورت میں فیلڈ میں محافظ فورس کے اہلکاروں کو میسج دیا جاتا ہے جو فوری چیک کرتے ہیں،آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے کہا کہ سی آر او ڈیٹا سیف سٹی سسٹم کیساتھ منسلک کیا جائے تاکہ فیشل ریکوگنیشن کیمروں کی انسٹالیشن کے کے بعد ہائی پروفائل ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور نے پولیس ریسکیو15 کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ جدید ترین پکار سسٹم کو بھی سیف سٹی کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے جس سے پولیس ریسپونس ٹائم میں بہتری ہوئی ہے ،ہرکال اٹینڈ کی جاتی ہے کوئی کال ڈراپ نہیں ہوتی، پکار15پر موصول ہونے والی تمام کالز کا روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ کیا جاتا ہے اور کالر سے فیڈ بیک لیاجاتا ہے جبکہ جھوٹی اور بوگس کالز کی شرح زیادہ ہوتی ہے ، آر پی او شیخوپورہ ریجن نے کہا کہ آئندہ15پر جھوٹی اور بوگس کالز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور 8787پر عوام کی شکایات کا بھی جائزہ لیا اور پینڈنگ درخواستوں کو جلد سے جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں