قصور،منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے پر دو ایس ایچ اوز سمیت تین پولیس افسران معطل

بدھ 10 جولائی 2019 18:58

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی نہ کرنے، کرپشن کی شکایات اور کرائم پر قابو نہ پانے پر دو ایس ایچ اوز سمیت تین پولیس افسران کو معطل کردیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دو تھانوں کی مکمل نفری کو تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اورپھولنگر میںمنشیات کے بڑے ڈیلروں بدنام ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں منشیات فروشوں کے سخت کاروائیاں نہ کرنے ، کرپشن کی شکایات اور کرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او صدر پھولنگر محمد اعظم ڈھڈی، ایس ایچ او سرائے مغل شیر محمد پاشا اور سب انسپکٹر محمد شوکت تھانہ کوٹرادھاکشن کو معطل کرکے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اسی طرح منشیات فروشوںکے خلاف کاروائیوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تھانہ سٹی پھولنگر اور صدر پھولنگر کی تمام نفری کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں