قصور کے سماجی رہنما صنعتکار محمد امین کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

مسلم لیگ ہائوس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 19 جولائی 2019 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) قصور کے سماجی رہنما و صنعتکار محمد امین نے مسلم لیگ ہائوس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر کامل علی آغا نے مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں سے مسلم لیگ مضبوط اور مستحکم ہوگی انہوںنے کہا کہ ہمارے دروازے سب ساتھیوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہے ہیں ہم ہر شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرینگے۔

(جاری ہے)

انہیں مسلم لیگ کی تنظیم نو میں اہم عہدے دیے جائیں گے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں