قصور، لڑکی کے جھگڑے پر پھوپھی زادکزن نے فائرنگ کرکے اپنے کزن کو قتل کر دیا

پیر 24 فروری 2020 21:15

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ناروکی ٹھٹھہ میں لڑکی کے جھگڑے پر پھوپھی زادکزن نے فائرنگ کرکے اپنے کزن کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سرائے مغل کے علاقہ شیخم کا رہائشی25سالہ محمد آصف ناروکی ٹھٹھہ میں اپنی پھوپھی کے گھر آیا ہوا تھا کہ گائوں کی ایک لڑکی کی وجہ سے محمد آصف کی اپنے پھوپھی زاد تنویر سے جھگڑا ہوا گیا جس پر تنویر نے فائرنگ کر دی جس سے محمد آصف شدید زخمی ہوگیا جسے پتوکی ہسپتال میں لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکااور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا,, جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول اور ملزم دونوں کے ایک ہی لڑکی سے تعلقات تھے جس کی وجہ سے دونوں میں لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔پولیس نے محمد آصف کی نعش کو قبضہ میں لیکر ملزم تنویر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں