صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کے زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرین کی مالی امداد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
حکومت پنجاب کورونا کے پھیلا ئو کو روکنے اور لاک ڈائون میں متاثر ہونیوالے افراد کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے سردار آصف نکئی
جمعرات 9 اپریل 2020 19:04
(جاری ہے)
ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز اور مختلف مقامات پر قرنطینہ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں حفاظتی اقدام کے طور پر مشتبہ مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے ۔
ان تمام قرنطینہ سینٹرز میں سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو مزید بتایا کہ ضلع بھر میں ابتک 2کنفرم کیسز سمیت مجموعی طور پر 35مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن پر بروقت کاروائی کی گئی ہیں ۔ ان 2کنفرم کیسز میں سے ایک سالہ عبدالصبور صحت یاب ہو چکا ہے جبکہ 4سالہ عنایا زیر علاج ہے اور اس کی صحت دن بدن بہتر ہو رہی ہے ۔ باقی 33مشتبہ کیسز کے ٹیسٹ لیبارٹری میں بھیجے گئے تھے جن میں سے 10کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے جس کے مطابق ان میں کورونا کی تشخیص نہ ہوئی ہے ۔ باقی 23افراد کی رپورٹس آنا باقی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف حفاظتی تدابیر کیساتھ اس جہاد میں فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی پی ایس قرنطینہ سینٹر قصور میں تبلیغی جماعت کے 116افراد کو رکھا گیا ہے جو مکمل صحت یاب ہیں ان میں بیماری کی علامات نہ ہیں تا ہم انہیں حفاظتی اقدام کے طور پر مقررہ مدت کیلئے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے مدت پوری ہونے کے بعد انہیں گھروں کو بھیج دیا جائیگا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے کہا کہ حکومت پنجاب کورونا کے پھیلا ئو کو روکنے اور لاک ڈائون میں متاثر ہونیوالے افراد کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ پنجاب حکومت کورونا وبا کی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مشکل گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے متاثرین کی مالی امداد کیلئے فنڈ کی رقم مستحقین تک شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر پہنچائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات پر عمل کریں لاک ڈائون کے دوران اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ گھر میں رہنا ہی آپ کو کورونا سے بچائے گا تاہم حکومت یہ جنگ آپ کے تعاون سے ہی جیتے گی ۔قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فوڈ سیفٹی ٹیم کا پتوکی میں چھاپہ‘2000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج
محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے ..
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ..
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی