قصور، تھانیدار نے زبردستی گھر میں گھس کر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لینے کی اپیل

اتوار 27 ستمبر 2020 19:55

قصور، تھانیدار نے زبردستی گھر میں گھس کر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
۵قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2020ء) تھانہ کھڈیاں کے تھانیدار نے زبردستی گھر میں گھس کر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے دروزے توڑ دئیے، با اثر شخصیا ت کے ڈیرہ پر لیجا کر بھی ذلیل و خوار کیا اور اسلحہ کے زور پر قید کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے،کھڈیا ں کے رہائشی پراپرٹی ڈٖیلر محمدارشد بھٹی نے اعلی حکام کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ رات تھانہ کھڈیاں کے اے ایس آئی رشید ، کانسٹیبل نوید، آصف کانسٹیبل نے چادرچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر مجھے اور میری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا،اور میری بیوی کے کپڑے پھاڑ دئیے، گاڑی میں بیٹھاکر ایک ڈیرہ پر لیجا کر بھی ذلیل و خوار کیا اور اسلحہ کے زور پر قیل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے، پولیس نے دس ہزار روپے رشوت لیکر ہمیں چھوڑ دیا، محمدارشد بھٹی کے مطابق تھانہ میں معمولی درخواست میری سالی کے خلاف آئی تھی لیکن پولیس نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا، وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی رشید ، کانسٹیبل نوید، آصف کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں