ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا اراضی ریکارڈ سینٹر قصورکا دورہ

جمعرات 28 جنوری 2021 15:58

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوعابد حسین بھٹی کا اراضی ریکارڈ سینٹر قصورکا دورہ‘ شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات، صفائی ستھرائی ، عملے کی حاضری اور کرونا ایس او پیز پر عملدآمد کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنررریونیونے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور آنیوالے سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔تمام عملہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرے، شہریوں کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹر میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تا کہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں