ْخدمت دہلیز ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیاجارہاہے ‘ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل

منگل 8 جون 2021 23:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ''خدمت آپ کی دہلیز پر''پروگرام کے تحت ضلع بھر میں سینکڑوں مقامات سے کوڑاکرکٹ کے ڈھیر ختم،وال چاکنگ کا خاتمہ،بینرز،فلیکسزاور سائن بورڈ کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ نکاسی آپ کا نظام بہتر کیا جارہاہے،خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے ضلع بھر میں ''خدمت آپ کی دہلیز پر ''پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ’’خدمت آپ کی دہلیز پر ‘‘پروگرام کے تحت ضلع بھر کی عوام کو صفائی ستھرائی، سیوریج، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور دیگر میونسپل سروسز فراہم کی جارہی ہیں اور شہریوں کے بنیادی مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے کہا کہ ضلع بھر کے شہروں،قصبوں میں ہفتہ نکاسی آباد کے تحت کام تیزی سے جاری ہے ، اس میں سیوریج کی نکاسی، ڈرینز ، مین ہولزاور پبلک ٹوائلٹس کی صفائی ستھرائی ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کی کامیابی کے لیے تمام محکمہ جات متحرک انداز میں کام کررہے ہیں تاکہ پروگرام کے ثمرات عوام کو پہنچ سکیں۔ پروگرام کے تحت متعلقہ محکمہ جات کو دیے گئے ٹارگٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیاجارہاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں