اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا دیہی مرکز مال مصطفی آباد کا دورہ ، شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا

پیر 21 جون 2021 18:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو کا دیہی مرکز مال مصطفی آباد کا دورہ ، شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو نے دیہی مرکز مال دورہ کے دوران شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات ، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ دیہی مرکز مال میں شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل شفاف ڈیٹا کی آن لائن دستیاب ، فوری اراضی انتقال ، فوری فروخت کا حصول ، کوائف اور بائیو میٹرک ڈیٹا کے اندراج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے دیہی مرکز مال میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ یہاں آنیوالے سائلین کے جائز کام بغیر سفارش پایا تکمیل تک پہنچائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں