ْڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پیر 18 مارچ 2024 17:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری ، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری ،اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ ، ڈی او فاریسٹ چھانگا مانگا عمران ستار ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی ملک انور ندیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگرسمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاریسٹ ڈے کے موقع پر چھانگا مانگا جنگل میں ایک لاکھ پودا لگانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اور تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر فاریسٹ ڈے کے موقع پر چھانگا مانگا جنگل میں بھرپور طریقے سے شجرکاری کی جائیگی جس سے جنگل کے حسن میں مزید اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ موسم بہار میں بڑھ چڑھ کر شجرکاری کریں اور اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لازمی لگائیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں