وزیر اعلی پنجاب کے احکامات ‘پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری

11لاکھ 29ہزار500 روپے جرمانہ ‘55دوکانداروں کیخلاف مقدمہ درج ‘149حوالات میں بند

پیر 18 مارچ 2024 17:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری‘11لاکھ 29 ہزار 500 روپے جرمانہ ‘55دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 149حوالات میں بند ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ضلع بھر میں 40پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عام مارکیٹوں میں متحرک ہیں اور ضلعی حکومت کے مقررکردہ ریٹس پر تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو یقینی بنارہے ہیںتا ہم ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر رہے ہیں ۔

رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 18450مقامات پر انسپیکشنز کیں جن میں 1768دوکانوں پر خلاف وزریاں پائی گئیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے 11لاکھ 29ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 55دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 149افراد کو حوالات میں بند کیا گیا اور 1077دوکانداروں کو وارننگ دی گئی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں