عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ڈی پی اوقصور

منگل 9 اپریل 2024 13:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ڈی پی اوقصورطارق عزیز سندھو نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کا ماسٹر پلان بھی جاری کردیا گیا ہے‘ ڈسٹر کٹ قصور میں اس سال426عبادت گاہوں میں عیدا لفطر کی نما ز ادا کی جا ئے گی جہاں پر موجودہ ملکی حا لا ت کے پیش نظر سیکیو رٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کے1500سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو تعینات کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کی تمام بڑی اور اہم عیدگاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں پراضافی نفری کیساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں اور لوگ پرامن اور محفوظ ماحول میں نماز عید ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جن مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ان کے اردگر د متعلقہ ایس ایچ اوز،محافظ فورس اور ایلیٹ فورس گشت کرے گی جبکہ ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف کو بھی مامور کیا گیا ہے‘ لاؤڈسپیکر کے استعمال، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاچاند رات کو بازاروں،مارکیٹوں،شاپنگ سنٹروں اور سڑکو ں پر بہت زیا دہ رش ہو تا ہے اس سلسلہ میں سپیشل پکٹس اور بازار ڈیوٹی لگائی گئیں ہیں، 300پولیس اہلکار اور لیڈی سٹاف ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ ڈی پی او قصور نے مزید کہا کہ تفریحی مقامات مثلا ً قصور گارڈن، گنڈا سنگھ والا بارڈر، مہتابی جھیل چھانگاما نگا، روشن بھیلہ پارک، فن ویلے اور ہیڈ بلوکی پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

عیدالفطر کے ایام کے دوران 1ایس پی، 06 ڈی ایس پی،23انسپکٹرز،72سب انسپکٹرز، 138اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،139ہیڈ کا نسٹیبل، 1013کا نسٹیبل کے علاو ہ 476 وولنٹیرز سکیو رٹی ڈیو ٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم رمضا ن المبارک سے عیدا لفطر کے ایام تک ضلعی پولیس کا ہر ایک افسر و اہلکار عوام الناس کی خدمت کے لیے دن را ت محنت کر رہاہے پو لیس کے سا تھ سا تھ تما م مکا تب فکر کے علما، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، کو نسلرز،ممبران امن ومصالحتی کمیٹی،انجمن تاجران، صحا فی،وکلاء اور عوا م کا فرض بنتا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ شا نہ بشا نہ کا م کر یں۔\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں