قصور ،ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی متعدد وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو ئوں نے شہریوں کو نقدی ،موٹر سائیکلزودیگر سامان لوٹ لیا

منگل 9 اپریل 2024 23:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) قصور بھر میں ڈاکو راج قائم ،ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو ئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی ،موٹر سائیکلز،موبائل فون ،لیپ ٹاپ،و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا ۔ تھانہ بی ڈویژن میں زاہد اقبال عابد نے تھانہ بی ڈویژن کوٹ پکا قلعہ کے مقام پر نامعلوم نے چھ لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں ۔

مہنگائی کے ستائے چور نے ستوکی کنگن پور کے علاقے سے ایک گھر سے 8/10کلو چینی ،ایک گتہ گھی اور نقد رقم چوری کرلی ۔۔تھانہ تھہ شیخم میں احمد علی نے اطلاع دی ہے کہ نہر والی کے قریب دوکس آئے اور گن پوائینٹ پر زبردستی میری موٹر سائیکل ،کیش رقم اور موبائل فون چھین لیے ہیں ۔تھانہ اے ڈویژن میں محمد اکرم نے اطلاع دی ہے کہ کالی پل پر نامعلوم نے گن پوائینٹ پر کیش رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ راجہ جنگ میں عرفان نے اطلاع دی ہے کہ رائو خانوالہ کے قریب دوکس نے میری موٹر سائیکل ،موبائل فون اور کیش رقم لوٹ لی ہے ۔تھانہ کھڈیاں میں توصیف اقبال نے اطلاع دی ہے کہ ویرم روڈ پر دوکس نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے 60ہزارو روپے کیش رقم ،لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین لیے ہیں ۔تھانہ صدر قصور میں سانول نے اطلاع دی ہے کہ بھٹہ چوک میں ایک کس نے مجھ سے زبردستی کیش رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔

تھانہ سٹی پھولنگر میں محمد عاطف نے اطلاع دی ہے کہ گورنمنٹ گرلز کالج پھولنگر کے قریب چارکس نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موٹر سائیکل ، کیش رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔تھانہ سٹی پتوکی میں مبشر اکرام نے اطلاع دی ہے کہ بائی پاس کے قریب دوکس نے مجھ سے زبردستی میری موٹر سائیکل ،نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔تھانہ صدر قصور میں نامعلوم نے اطلاع دی ہے کہ ٹوڈے پور کے مقام پر دوکس نے گن پوائینٹ پر 32ہزارو رپے و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں